پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس،اسد قیصر ایف آئی اے پشاور میں پیش

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق اسپیکر اسد قیصر ایف آئی اے پشاور میں پیش ہو گئے۔ایف آئی اے نے پانچویں بار اسد قیصر کو پیش ہونے کے لئے نوٹس بھیجا تو وہ پشاور میں ایف آئی اے کے دفتر پہنچ گئے۔ ایف آئی اے نے انہوں سوالنامہ تھما دیا جس میں ان سے تمام اکاؤنٹس کی تفصیل بھی طلب کر لی۔ اسد قیصر نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کو سیاسی انتقام کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

اسد قیصر نے موجود حکومت کو نشانے پر رکھا۔ ملک میں قانون کی حکمرانی پر سوال اٹھاتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کیا اس ملک میں قانون کی حکمرانی موجود ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے مارشل لاء کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے کا بلیک آؤٹ کیا، یہاں تک کہ سوشل میڈیا کو بھی بند کیا گیا لیکن اس کے باوجود عمران خان کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے