سیلاب متاثرین کے امداد اوربحالی کے کاموں میں قلات کے صاحب حیثیت لوگ پیش پیش ہوں، ایس پی قلات

قلات (ڈیلی گرین گوادر)ایس پی قلات عبدالرؤف بڑیچ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے امداد اور بحالی کے کاموں میں قلات کے صاحب حیثیت استطاعت لوگ پیش پیش ہوں۔اللہ کی طرف سے یہ ہم سب کا امتحان ہے کہ ہم اس مصیبت کے وقت اپنے سیلاب زدہ بہن بھائیوں کی کس طرح مدد کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائن میں سیلاب سے متاثرہ 50خاندانوں میں قلات پولیس کی جانب سے امدادی سامامان اور راشن تقسیم کرنے کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی منظوراحمدمینگل،ایس ایچ اوخدارحیم مینگل دیگر آفیسران عبدالقادر لانگو،حاجی نسیم شاہوانی و دیگر پولیس اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ایس پی عبدالرؤف بڑیچ نے سیلاب ذدہ اور غریب خواتین اور بچوں میں امدادی ساان راشن اور جوس کے پیکٹس تقسیم کردئے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سیلاب زدہ اور غریب لوگوں کا ہمیں ہرحال میں مدد کرنا ہے قلات پولیس کے جوان اپنی جیب سے متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے میدان میں نکل چکے ہیں اسی طرح صاحب استطاعت ہر شہری کو چائے کہ اپنے بساط کے مطابق سیلاب سے متاثرہ غریب خاندانوں سے تعاون کے لئے آگے آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے