سٹی نالے کی نگرانی کی جائے تاکہ یہ مقام دوبارہ جرائم پیشہ عناصر کی اماجگاہ نہ بن سکے ، عوامی حلقے

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے عوامی حلقوں نے پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے کوئٹہ کے سٹی نالے میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کو جرائم اور منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لئے شہر کا ہر باسی پولیس فورس کی پشت پر کھڑا ہے عوام نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کے لئے پولیس کے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔ کوئٹہ شہر کے عوامی حلقوں کی جانب سے ایک بیان میں سٹی نالے میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کاروائی کے بعد مسلسل سٹی نالے کی نگرانی کی جائے تاکہ یہ مقام دوبارہ جرائم پیشہ عناصر کی اماجگاہ نہ بن سکے انہوں نے کہا کہ پولیس شہر کے دیگر علاقوں میں بھی جرائم پیشہ عناصر بلخصوص منشیات فروشوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کرکے شہر کو اس ناسور سے پا ک بنائے ساتھ ہی جو افراد منشیات سے متاثر ہیں انکا سرکاری خرچ پر علاج معالجہ کروا کر انہیں معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی لعنت نوجوان نسل کا دھیمک کی طرح جاٹ کر تباہ کر رہی ہے ہمارے ملک کا مستقبل منشیات کے باعث داؤ پر لگا ہوا ہے ایسی صورتحال میں پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف آپریشن امید کی نئی کرن ہے جسے کوئٹہ کے تمام شہری سراہتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کوئٹہ کا ہر باسی اپنے شہر کو اس ناسور سے نجات دلانے کے لئے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس کسی بھی قسم کا دباؤ مسترد کرتے ہوئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے اور منشیات کے خلاف آپریشن اور منشیات فروشوں کے منطقی انجام تک پہنچائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے