بھٹکے ہوئے لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں، مشیر داخلہ
کوئٹہ(یلی گرین گوادر) مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھتی ہیں جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے دشمن قوتوں کی تخریب کار نظریں اس کے امن کا تعاقب کر رہی ہیں لیکن وہ اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ اس ملک کی آبیاری شہدا کے خون سے ہو رہی ہے۔یہ بات انہوں نے کسان اتحاد پاکستان کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں شہدا لسبیلہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مشیر داخلہ میر ضیاء نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے ہمیں ایسے حالات کا سامنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف 70 ہزار سے زائد شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور اس ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ہے آج کے اس عظیم دن کے توسط سے میں دشمن کے کہنے پر بھٹکے ہوئے ان لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہو جائیں اگر کچھ لوگ ہم سے ناراض ہوں تو وہ ریاست کے ساتھ بیٹھ کر اپنے مسائل پر بات چیت کر سکتے ہیں نہ کہ دشمن کے کچھ فوائد کی خاطر اپنے لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کسان اتحاد کی جانب سے شہدا لسبیلہ کی یاد میں تقریب کاانعقاد ایک احسن اقدام ہے اورکسان اتحاد پاکستان کی جانب سے شہدا کے اہل خانہ کیلئے کوئٹہ میں زمین فراہم کرنے پرانکے شکرگزار ہیں