ہم کبھی پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرینگے،درچین مری
اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر رہنما درچین مری نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے لئے وطن کے دفاع کا قومی دن ہے مادر وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج نے جو کارنامے انجام دئے ہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے 6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کبھی پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرینگے ہمیشہ ہمارے دلوں میں شہدائے 6 ستمبر 1965 زندہ رہیں گے شہیدوں کی موت قوم کی حیات ہے ہم دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان کو مکمل طور پر ختم کرنا کیوں ناممکن ہے اس لیے آپ کو چاہیے کہ یا تو آج یوم دفاع پاکستان کے اعزاز میں تقریر کریں یا کسی اور طریقے سے دنیا کے سامنے یہ ثابت کریں کہ ہم ایک طاقتور قوم ہیں۔