کوئٹہ میں آٹے کی قلت برقرار،منافع خوروں کا قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں آٹے کی مصنوعی قلت برقرار ہے جس کے باعث آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا کوئٹہ و بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ تین ماہ سے جاری بارشوں سے اندورن بلوچستان و قومی شاہراہیں متاثرہونے سے آٹے و گندم کی قلت پیدا ہوگئی قلت کے باعث شہر میں فی کلو آٹا 125 روپے سے 130 روپےتک فروخت ہونے لگا ہے جبکہ 20 کلو آٹا تھیلا 22 سو روپے 50 کلو بوری 5500 روپے میں فروخت ہونے لگا شہر کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی آٹا غائب ہوگیا کوئٹہ آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر خدائیداد آغا کا کہناہے کہ بولان کے مقام پر کئی آٹے و گندم کے ٹرک کھڑے ہیں بولان راستہ بڑے گاڑیوں کیلئے بحال ہونے کے بعد آٹا قلت ختم ہوگا جبکہ بجلی بحران سے فلور ملز بڑے مقدار میں آٹا تیار نہیں کرسکےمکمل بجلی بحال ہونے بھی اٹا کی قلت میں کمی آئے گئی تاہم شہریوں نے حکومت سے آٹے کی مصنوعی قلت پید اکرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ان شہریوں کے مطابق صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے جس کے باعث دکاندار اور تندور والےبھی من مانی کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے