ڈوبتے پاکستان کی سلامتی اور قومی بقا کیلئے قیادت میں ٹھہراو تحمل دانائی اور سیاسی تدبر انتہائی ناگزیر ہے،سید حسنین ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈوبتے پاکستان کی سلامتی اور قومی بقا کے لئے قیادت میں ٹھہراو تحمل دانائی اور سیاسی تدبر انتہائی ناگزیر ہے۔یہ بات انہوں نے پارٹی کے سینئر کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل آزمائشوں میں گھری قوم ڈگمگاتی معیشت کی بحالی اور ملکی سلامتی کے لئے ریاستی قیادت کو اپنی سیاسی خواہشات اور منتقم مزاجی پر قابو پانا ہوگا۔ ملک وقوم کو تباہی وبربادی کے درپیش حالات میں سیاسی اور گروہی مفادات کو سامنے رکھ کر جو کھلواڑ ہورہا ہے اس سے ہماری سیاسی قیادت کی ناعاقبت اندیشی،کم فہمی،غیر تدبرانہ سیاسی سوچ کا اظہار ہوتا ہے ملک کو درپیش سنگین معاشی،شفارتی اور موسمی حالات سے مقابلہ کرنے اور مسائل کے منجدھار میں گھری قوم کی بقا کے لئے ریاستی قیادت کواپنے سیاسی رویے سوچ اور عمل میں مثبت تبدیلی لاتے ہوئے سب سے پہلے ریاست اور قوم کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اپنے سیاسی و حکومتی فیصلے کرنے ہونگے۔کیونکہ ریاست کو درپیش سنگین مسائل دور رست حکمت عملی اور پائیدار حل کے متقاضی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے