چین کے صوبے سیچوان میں زلزلہ، 65 افراد ہلاک، متعدد زخمی

سیچوان(ڈیلی گرین گوادر)چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے سے 65 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا، امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوچکی ہے جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے