وزیراعظم شہبازشریف نے 35کروڑ روپے کے سرکاری تحائف حکومت کو جمع کرا دیئے

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف نے 35 کروڑ روپے کے سرکاری تحائف حکومت کو جمع کرا دیئے۔ تحائف میں خلیجی ممالک سے ملنے والی دو قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں جن کی قیمت ستائیس کروڑ روپے ہے۔ گھڑیاں وزیراعظم ہاوس میں آویزاں کی جائیں گی۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ یہ تحائف وزیراعظم ہاؤس میں عوام کو دکھانے کے لیے مستقل نمائش میں پیش کیے جائیں۔ ان کی سیکیورٹی کا خاص انتظام کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے