نصیرآبادڈویژن میں بارشوں اورسیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،میر محمد خان لہڑی

کوئٹہ(این ا ین آئی) صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمدخان لہڑی نے کہا ہے کہ نصیرآباد ڈؤیژن میں بارشوں اورسیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے صوبائی حکومت نے علاقے کوآفت زدہ قراردیا ہے حکومت کے ساتھ ساتھ مخیرحضرات اور عالمی اداروں کو متاثرین کی بحالی میں اپنا کردارادا کرنا ہوگا، گندم کی فصل کیلئے زمین سے پانی نکال کر تیارکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ بروقت گندم کی فصل بوئی جاسکے۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔میر محمدخان لہڑی نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلابی ریلوں سے بلوچستان سمیت ملک بھرمیں بڑے پیمانے پرجانی اورمالی نقصانات ہوئے ہیں نصیرآباد میں بولان، ناڑی، تلی اورڈیرہ بگٹی سے آنے والے والے سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس سے زراعت مکمل طور پرتباہ ہوگئی اورلاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے صوبائی حکومت،پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے متاثرین کی ہرممکن امداد کو یقینی بنارہے ہیں مخیر حضرات اور عالمی اداروں کو بھی چاہئے کہ وہ متاثرین کی امداد کیلئے آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ نصیرآبادڈویژن زرعی علاقہ ہے ہماری کوشش ہوگئی کہ زرعی زمینوں سے پانی نکال کر گندم کی بوائی کیلئے زمین کوتیار کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نصیرآباد ڈویژن کو آفت زدہ قراردیا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ متاثرین کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جائے اورانہیں دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے