عمران خان کا موقف ہے فوج نیوٹرل رہے تو اس پر کیچڑ اچھالو،مریم نواز
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا پاکستان سے متعلق موقف مشروط ہے کہ فوج نیوٹرل رہے تو اس پر کیچڑ اچھالوں گا۔
مریم نواز کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عمران خان کا موقف یہ ہے کہ عدالتیں میرے جرائم کو قانونی قرار نہیں دیں گی تو میں ان کے منہ پرکالک ملوں گا اور اگر الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کی چوری بے نقاب کرے گا تو میں اس کے وقار پرحملہ کروں گا۔ فوج نیوٹرل رہے تو اس پرکیچڑ اچھالوں گا۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس لعنت سے نمٹنا چاہیے۔