صاحب حیثیت افراد آگے آئیں اور اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کا ساتھ دیں،سردار عزت اللہ پندرانی

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)چیف آف پندران چیف سردار عزت اللہ پندرانی نے کہا ہے کہ یہی وقت ہے کہ ہم اس مشکل کھڑی میں اپنے سیلاب متاثرین کا ساتھ دیں پورے ملک خاص کر بلوچستان میں سیلاب تباہی مچائی ہے لاکھوں گھر زیر آب، لاکھوں ایکڑ پر مشتمل فصل تباہ ہوچکی ہے اب تک لاکھوں کے حساب سے سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ گرم علاقوں میں سیلاب متاثرین کو گرمی کھلے آسمان تلے کئی مشکلات کا سامنا ہے لاکھوں مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں اب تک متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں اس وقت ہمیں ایک دوسرے کا سارا بنا چاہئے پندرانی قوم سمیت دیگر اقوام کے صاب حیثیت افراد آگے آئیں اور اس مشکل گھڑی میں متاثرین کا ساتھ دیں سلام پیش کرتا ہوں ان نوجوانوں کو جو اپنے متاثرین کے مدد کے لئے آگے آئیں ہیں اور اپنے اپنے شہر میں جگہ جگہ سیلاب متاثرین کے امداد اکٹھا کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر متاثرین کی مدد کے مہم چلا رہے ہیں۔انہوں کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں اپنے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں اس وقت جہاں بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کے اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں وہی حکومت کی جانب سے تاحال متاثرین کو امداد میسر نہیں ہوئی ہیں تاحال متاثرین بے یارو مدد امداد کے منتظر نظر رہیں حکومت بلوچستان کو چاہیے کہ متاثرین کی امداد کے لئے ٹوس اقدامات اٹھا کر متاثرین کو مشکلات میں کمی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے