دن رات لیکچرز دینے والے ان مسائل کا حل نکالیں جو سیلاب کی وجہ بنے،وزیر اعظم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دن رات لیکچرز دینے والوں نے ان مسائل کا کوئی حل نکالیں جو اس سیلاب کی وجہ بنے، غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہمیں آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قوانین پر عملداری کے لیے یکسو ہونا چاہیے۔

کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد ہمیں اندازہ ہوا ہے کہ صورتحال بہت گھمبیر ہے اور اس کی تباہ کاریوں کا پھیلاؤ کافی زیادہ ہے، وفاق کی جانب سے سیلاب متاثرین میں 20 ارب روپے تقسیم ہو چکے ہیں، آئندہ 3 روز میں مزید 8 ارب بھی تقسیم ہو جائیں گے۔

انہوں نےکہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے مشاورت کے بعد متاثرین کے لیے مختص بجٹ میں مزید 28 ارب شامل کرتے ہوئے اسے 70 ارب روپے تک بڑھا دیا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے وفاقی حکومت یہ رقم متاثرین تک پہنچائے گی، اس حوالے سے کام شروع ہو چکا ہے، کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے