آئینی اداروں میں پسند یا نا پسندکی بنیاد پر تعیناتی نہیں ہونی چاہیے، لیاقت بلوچ
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہےکہ آئینی اداروں میں پسند یا نا پسند کی بنیاد پر تعیناتی نہیں ہونی چاہیے۔لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ قومی قیادت اتفاق رائے سے بحرانوں سے نکلنےکے لیےکردار ادا کرے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کے لیے جماعت اسلامی کے تحت امدادی سامان کے 25 ٹرک لاہور سے سندھ اوربلوچستان کےلیے روانہ کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی حکومت کے امدادی سامان میں کرپشن کا آڈٹ ہوا لیکن کسی کو سزا نہیں دی گئی۔