عمران خان حکومت سے باہر آ کر پاکستان کے دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہا ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت سے باہر آ کر پاکستان کے دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ معیشت اور دفاع ریاست کی بقا کی ضمانت ہوا کرتے ہیں، حکومت میں تھا تو عمران خان نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کردیا ، حکومت سے باہر آکر پاکستان کے دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاکستان توڑنے کے ایجنڈے کو ہم 12 سال سے سامنے لارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے