بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہیضے نے وبائی شکل اختیار کرلی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہیضے نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے، صوبے کے مختلف اضلاع میں ہیضے کے مزید2366 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز کی تعدادایک لاکھ2ہزار691ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ،کیچ،پنجگور،صحبت پور،جعفرآباد،لسبیلہ اور قلعہ سیف اللہ سمیت سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع میں ہیضے کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے جہاں یومیہ بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے،کیچ میں اب تک سب سے زیادہ ہیضے کے13149،خضدار میں 8877،پنجگورمیں 7562اورصحبت پور میں 6580کیسزرپورٹ ہوئے ہیں،کوئٹہ میں ہیضے کے6489،جھل مگسی میں 6073،جعفرآبادمیں 5294،قلعہ سیف اللہ میں ہیضے کے 4947 اور لسبیلہ میں 4604 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے