افغانستان کے مشرقی علاقوں میں زلزلہ،6 افراد ہلاک،9 زخمی

کابل(ڈیلی گرین گوادر)افغانستان کے مشرقی علاقے میں رات گئے آنے والے زلزلے سے 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا ہے کہ افغان شہر کابل سمیت کنڑ،لغمان اور ننگرہار میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 محسوس کی گئی۔امریکی جیالوجیل سروے کےمطابق زلزلے کا مرکز جلال آباد شہر تھا۔افغان ڈیزاسٹرمنجمنٹ کے نائب وزیر شرف الدین مسلم نے بتایا کہ دور دراز علاقوں سے معلومات اکھٹی کررہے ہیں تاکہ جانی اور مالی نقصان کا اندازہ لاگیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے