ہم عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی صوبائی حکومت میں متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے ہم عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،حالیہ بارشوں اور سیلابوں نے نصیر آباد ڈویژن کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے نصیر آباد ڈویژن کے عوام کے مفادات میں بہتر اقدامات کررہے ہیں،بارشوں اور سیلابوں سے مال مویشی بھی بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں مال مویشیوں کے لئے خوراک کا انتظام کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو ضلع جعفر آباد اور صحبت پور کا دورہ کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین خان جمالدینی و متعلقہ حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔ چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد لعز یز عقیلی نے دورے کے موقع پر مختلف جگہوں پر موبائل ویٹرنری کیمپس اورخیمہ بستی میں متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ اور ڈی وی ایم ڈاکٹرز کا جانوروں کو انجکشن لگانے کا معائنہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے چتن پٹی فرید آباد صحبت پور میں قائم خیمہ بستی محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے میڈیکل کیمپ اورصحبت پور میں قائم خیمہ بستی کا 10 کلومیٹر پانی میں سفر کرکے سٹی خیمہ بستی کا دورہ کیا۔دور ے کے موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیکر جعفر آباد بائی پاس روڈ، حبیب اللہ گوٹھ پر بیٹھے متاثرین سے ملاقات کی۔ سیلاب متاثرین نے امدادی سامان، ٹینٹ اور راشن نہ ملنے کی شکایت کی۔ چیف سیکرٹری کی ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر جعفر آباد کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کو فوری طور پر راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے متاثرین کو یقین دہانی کروائی کہ بہت جلد آپ کے مسائل حل کئے جائیں گے۔چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ عوام کے دکھ اور درد کا احساس ہے جب تک متاثرین کو سہولیات نہیں دیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے ہم عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابوں نے نصیر آباد ڈویژن کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے نصیر آباد ڈویژن کے عوام کے مفادات میں بہتر اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں مخصوص جگہوں پر خیمہ بستیاں قائم کررہی ہے۔ انہوں نے سیکر ٹری لائیو اسٹاک کو ہدایت کی کہ بارشوں اور سیلابوں سے مال مویشی بھی بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں مال مویشیوں کے لیے خوراک کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے سیکر ٹر ی صحت کو ہدایت کی کہ مریضوں کی علاج و معالجہ کی فراہمی کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ چیف سیکر ٹری نے میڈیکل کیمپس میں تمام ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے