مون سون بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے کیسکواوراین ٹی ڈی سی کے تنصیبات کوکافی نقصان پہنچا، ترجمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے کیسکو اور این ٹی ڈی سی کے تنصیبات کو کافی نقصان پہنچا جسکی وجہ سے صوبہ کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ترجمان نے کہا کہ کیسکو نے ہنگامی بنیادوں پر دستیاب وسائل میں 132kv ٹرانسمیشن لائنز بحال کر دیئے جبکہ بولان کے علاقہ پیر غائب میں بھی مختصر وقت میں متاثرہ 132KVسبی ٹو کوئٹہ ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے ٹاورزکی مرمت و تنصیب اور بحالی کاعمل مکمل کرلیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کیسکو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ (این ٹی ڈی سی) سے 220kv ٹرانسمیشن لائن سے بجلی حاصل کر تی ہے اور صوبہ کے تمام بجلی کا دارومدار این ٹی ڈی سی کے 220kv ٹرانسمیشن لائن پر ہے جن میں 220kv اچ سبی۔کوئٹہ اور220kv دادو۔خضدار شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس وقت 220kv سبی ٹو کوئٹہ اور دادو۔خضدار ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی بندش پر کیسکو نیٹ ورک دباو کا شکار رہا اور 132kv ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائنز سے جتنی بجلی حاصل ہو رہی ہے وہ صوبہ کے تمام علاقوں کے لیئے نا کافی ہے اور اسی وجہ سے کیسکو کو برقی قلت کا سامنا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ اتوار کی رات تک این ٹی ڈی سی کا عملہ سندھ کے علاقہ میں 220kV دادو۔خضدار ٹرانسمیشن لائن کی مرمتی و بحالی کا کام مکمل کر کے بجلی کی فراہمی بحال کرے گی جسکے بعد صوبہ کے تمام علاقوں کو ریلیف ملے گا۔دریں اثناء کیسکوترجمان نے مختلف سیاسی جماعتوں اور دوسرے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کیجانب سے مرمتی کام میں تا خیری وجوہات جانے بغیرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کو بارہا تنقید کا نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت اور سخت ترین حالات کے باوجود اہلکاروں نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیرنا مساعد حالت میں بولان کے علاقہ پیر غائب میں ٹاوروں کی مرت و بحالی اوربجلی کے فراہمی کیلئے دن رات کام جاری رکھا لیکن اسکے باوجود عوام نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جو کہ باعث افسوس ہے۔عوام کی آگاہی کیلئے یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ ٹاوروں کی مرمت کے دوران دشوارگزاراورسنگلاخ پہاڑوں پرسامان کی منتقلی بھی ایک بہت بڑاچیلنج ہے جس میں بعض اوقات متاثرہ مقام تک سامان پہنچانے میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔ کیسکو اور این ٹی ڈی سی کیانجینئرز، آفیسرزو سٹاف ان مشکلات کے باوجود اپنی جان اورسخت موسم کی پروا ہ کئے بغیردن رات مرمت وبحالی کے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں تاکہ صارفین تک بجلی کی فراہمی کویقینی بنایاجاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے