لاہور: ڈاکو گھر سے 20 تولہ سونا اور 7لاکھ روپے لوٹ کر فرار

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)لاہور کے علاقے محافظ ٹاؤن کے ایک گھر میں ڈاکو 20 تولہ سونا اور سات لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی، ڈاکووں کے گھر میں داخل اور فرار ہونے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا ہے کہ دونوں ڈاکو سفید رنگ کی کار میں سوار تھے جبکہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کا مال رکھنے کے لیے کار دروازے کے باہر پارک کی۔فوٹیج میں چہرے واضح ہونے کے باوجود ڈاکو گرفتار نا ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے