شام میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

دمشق(ڈیلی گرین گوادر) شام میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ شام کے شہر حما میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔

ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے دوران دو گھنٹے میں ہیلی کاپٹر پر لگی آگ پر قابو پالیا اور لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں۔شام کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر مامور تھا اور اس میں پائلٹ سمیت عملے کے ارکان موجود تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے فوری بعد تکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔تاحال شامی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی اور نہ ہی شناخت ظاہر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے