سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ مصروف عمل ہے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محصور 134افراد کو آرمڈ فورسس کے ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 26 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جبکہ 5605 متاثرین میں پکا ہوا کھانا، 4467 راشن کے پیکٹس جس میں دالیں، چاول، چینی، کوکنگ آئل وغیرہ شامل ہے اور 7 خیمے مستحق لوگوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ سیلاب زدگان کے لیے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں 8663 مریضوں کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کی گئی ہیں۔پاک فوج،ایف سی بلوچستان متاثرہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں۔اور راستوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پرجاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے