بلوچستان بھر میں شرح خواندگی میں اضافے کیلئے قابل عمل اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں،احمد نواز بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری و رکن بلوچستان اسمبلی احمد نواز بلوچ نے قائداعظم لائبریری کوئٹہ کا دورہ کیا اور طلبہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے میر احمد نواز بلوچ نے کہا کہ اعلی تعلیمی اداروں میں خوف کے ماحول کے بجائے تہذیب امید اور دوستانہ ماحول کے ذریعے تعلیمی ترقی کے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں اگر حقیقی تعلیم کو آگے بڑھانا ہے تو تعلیمی اداروں میں خوف کے کلچر کا خاتمہ کرکے طالب علموں کو تعلیم کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا تعلیمی پسماندگی کے باعث بلوچستان کی تعلیم کو قومی سطح کے معیار سے نہیں چانچاجاسکتا یہاں تعلیمی صلاحیت، فنی مہارتوں کو سیکھنے اور بڑھانے کے بجائے ڈگری حاصل کرنے پر توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سب کے لئے ہونی چاہیے اور باہمی احترام کی ثقافت کو فروغ دینا چاہیے میر احمد نواز بلوچ نے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ ہونے کی بنیاد کے طور پر خود کی عکاسی اور انسانیت کے بارے میں تعلیم دینے کی مستقل ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 60 فیصد ہے اور اسکول چھوڑنے والے نوجوانوں کی شرح بہت زیادہ ہے جو ایک تشویش ناک پہلو ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی ممکن ہے اس لئے ہمیں تعلیم پر توجہ دینی ہوگی میر احمد نواز بلوچ نے کہا کہ سریاب کے نوجوان کے لئے لائبریری قائم کی جاررہی ہے ہماری کوشش ہے کہ سریاب سمیت بلوچستان بھر میں شرح خواندگی میں اضافے کے لئے قابل عمل اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں اور نوجوان کو معیاری تعلیم اور مطالعہ کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے