ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکس اپنے فرائض ایمانداری سے نبھائیں کسی صورت کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، حافظ محمد طاہر
بولان(ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ محمد طاہر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر کا سرپرائز وزٹ، مختلف شعبہ جات کا معائینہ ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند کی جانب سے بریفنگ،پیرا میڈیکس رہنماء بشکل سومرو،محمد اختر کی جانب سے پیرا میڈیکس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، سیلاب کے بعد بلوچستان میں ایمرجنسی نافذ ہے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اپنے فرائض ایمانداری سے نبھائیں کوتائی کسی صورت برداشت نہیں سیکرٹری صحت حافظ محمد طاہر کا دورے کے موقع پر گفتگو تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ سروسز بلوچستان حافظ محمد طاہر نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر کا سرپرائز وزٹ کیا اس دوران ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے انہیں بریفننگ دی اسموقع پر ڈاکٹر زین العابدین، پی پی ایچ آئی کچھی کے ایم اینڈ ای آفیسر غلام ربانی،پیرا میڈیکس کے بشکل سومرو،اختر رند دیگر موجود تھے جبکہ سیکرٹری صحت کے ہمراہ ڈویڑنل ڈائریکٹر صحت سبی ڈاکٹر سید انور شاہ ہاشمی، ڈویڑنل ڈائریکٹر نصیر آباد ڈاکٹر محمد افضل، ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر منظور بلوچ سمیت دیگر ہمراہ تھے سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ محمد طاہر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائینہ کیا اور حاضری رجسٹرڈ بھی چیک کیا غیرحاضر ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں سیلابی صورتحال کے بعد ایمرجنسی نافذ ہے ایسے میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اپنے فرائض دلجوئی کے ساتھ نبھائیں غیر حاضری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی بلوچستان بھر کے سول ہسپتالوں سمیت طبی مراکز میں عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں کوتاہی کے مرتکب عملے کے خلاف کاروائی ناگزیر ہوگی انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین سمیت دیگر مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑا جائے متاثرین کی بحالی میں حکومت کے ساتھ محکمہ صحت بھی شانی بشانہ رہے گی تاکہ سیلاب متاثرین کی دکھ درد میں انکے ساتھ شریک رہا جائے دریں اثناء سیکرٹری صحت کے دورہ سول ہسپتال ڈھاڈر کے موقع پر پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع کچھی کے جنرل سیکرٹری بشکل خان سومرو، محمد اختر رند نے انہیں پیرا میڈیکس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جنہیں سیکرٹری صحت نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہائی کرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭٭