وزیراعظم میاں شہباز شریف کل بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم میاں شہباز شریف آج بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج اتوار کو کوئٹہ پہنچیں گئے جہاں انہیں ایئر پورٹ پر صوبے میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے اقدامات کے حوالے سے بریفننگ دی جائیگی بعدازاں وزیراعظم بولان کا دورہ کریں گے جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ قومی شاہراہ، گیس پائپ لائن اور بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کے کام کا فضائی جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی صوبے کا دورہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے