فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک،مولانا فضل الرحمان کے انتقال سے متعلق ٹوئٹ وائرل

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک ا نصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال ہوگیا جس کی تصدیق انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ہی کی۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گزشتہ رات ہیک ہوا جس کی آج صبح خود سیاسی رہنما کی جانب سے تصدیق کی گئی لیکن اچھنبے کی بات یہ ہے کہ کچھ دیر بعد فواد چوہدری نے تصدیقی ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کر دی۔

اس سے قبل فواد چوہدری کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہیک کے دوران پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر اب بھی وائرل ہیں۔ہیکرز نے پی ٹی آئی رہنما کے اکاؤنٹ سے یہ بھی ٹوئٹ کیا کہ ‘میں جھوٹا ہوں، میرا اکاؤنٹ ہیک نہیں کیا گیا’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے