فرانسیسی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) فرانسیسی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے فرانسیسی طیارے کے عملے ، انجنئیرنگ ٹیم ،اور ان کے ہمراہ آنے والے فرانسیسی سفیر کا استقبال کیا۔

عبد القادر پٹیل نے فرانس کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود فرانس کے سفیر اپنے ملک جاکر امدادی سامان لے کر پاکستان تشریف لائے۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے فرانسیسی عملے سے امدادی سامان وصول کیا، جس میں ادویات ، سیلابی پانی نکالنے والے بڑے پمپ بھی شامل ہیں۔ فرانس کے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے تربیتی ماہرین بھی امدادی سامان کے ساتھ آئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے