حکومت بلوچستان کا 5 ستمبر سے صوبے کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان نے پانچ ستمبر پیر سے صوبے کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا، صوبے کے اسکولز اور کالجز بارشوں اور سیلاب کے باعث بائیس اگست کو بند کئے گئے تھے۔بلوچستان کے وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے بتایا کہ حکومت بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے صوبے کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے اورپانچ ستمبر سے صوبے کے اسکولز اور کالجز کھول دئیے جائیں گے،وزیر تعلیم بلوچستان نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب سے زیادہ متاثرہ اضلاع نصیر اباد،جعفر آباد کے اسکولزکھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، صوبے کے اسکولز اور کالجز بارشوں اور سیلاب کے باعث بائیس اگست کو بند کئے گئے تھے جبکہ صوبے کی یونیورسٹیز 29اگست سے کھل گئیں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے