محسوس ہورہا ہے کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے،حافظ حمداللہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماءاسلام کے رہنماءمولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ماضی کی نظریہ ضرورت کو اب نظریہ سہولت سے متعارف کیا جارہا ہے، دونوں نظریات نے ریاست کو شدید خطرات سے دوچار کیا، ماضی کے چار ڈکٹیٹروں کو نظریہ ضرورت کے تحت تحفظ دے کر ملک کا بہت نقصان ہوا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوںنے کہا ہے کہ قوم پر امید ہے کہ اب فیصلے نظریہ ضرورت یا نظریہ سہولت کے تحت نہیں قانون کے تحت ہونگے،طلال، نہال، دانیال توہین عدالت کے جرم میں ناہل ہوسکتے ہیں ؟انہوں نے کہاکہ بھٹو کو پھانسی یوسف رضاگیلانی نااہل اور نواز شریف تاحیات نااہل کیا سکتا ہے تو عمران خان توہین عدالت کے جرم میں نااہل کیوں نہیں ہوسکتا؟ ۔ انہوں نے کہا کہ محسوس ہورہا ہے کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے ،کوئی پتھرسے نہ مارے میرے لاڈلے دیوانے کو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے