سیلا ب سے متاثرہ شاہراہوں کو بحال رکھنے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں،علی اکبر بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان علی اکبر بلوچ نے حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقہ ضلع صحبت پور کا تفصیلی دورہ کیا اپنے دورے کے دوران سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے سیلاب سے متاثرہ ضلع صحبت پور کے مختلف رابطہ سڑکوں اور پلوں کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر چیف انجینئر حاجی علی احمد مینگل ایس ای ظفر علی کھوسہ ایکسین روڈز صحبت پور عزیز اللہ مینگل اوردیگر حکام بھی موجود تھے ایکسین روڈز صحبت پور عزیز اللہ مینگل نے ضلع صحبت پور میں سیلاب سے متاثر ہونے والے شاہراہوں اور پلوں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی ۔اس موقع پر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبے کے تمام شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کو کافی نقصان پہنچا ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی یہ اولین ترجیح ہے کہ صوبے کے تمام شاہراہوں کو ہر ممکن بحال رکھا جائے تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں کوئی دشواری پیش ناہو ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے