سردار عطااللہ خان مینگل کی برسی ان کے آبائی گاؤں وڈھ میں نہایت ہی عقیدت و احترام سے منائی گئی
وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان نیشنل پارٹی کے سر پرست اعلیٰ مینار بلوچ قوم پرست رہنما سردار عطااللہ خان مینگل کی برسی ان کے آبائی گاؤں وڈھ میں نہایت ہی عقیدت و احترام سے منائی گئی برسی کے مرکزی جلسہ عام سیلابی صورتحال کے باعث کینسل کر دی گئی۔بلوچستان بھر میں تعزیتی ریفرنس و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا برسی کے موقع پر وڈھ کے مدارس گھروں سنٹرجیل خضدار سمیت دیگر مقامات سینکڑوں قرآن پاک کے ختم شریف یٰسین شریف اور درود شریف کے وظائف پڑے گئے جبکہ ننگر عام کے سلسلے میں وڈھ اور خضدار کے درجنوں مدارس سینٹر جیل خضدار کے قیدیوں اور سندھ مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ہزاروں سیلاب زدہ افراد میں جگہ جگہ کھانا تقسیم کیا گیا مرکزی تعزیتی پروگرام کے سلسلے میں وڈھ میں ان کی رہائش گاہ کوٹ مینگل میں قرآن خوانی لنگر تقسیم کیا گیا جس میں کوئٹہ قلات مستونگ زہری سوراب مکران خضدار سندھ کراچی حب بیلہ سمیت دیگر علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور سردار عطاء اللہ خان مینگل عظیم جدوجہد کو بلوچ قوم کے لیے ایک لازوال قربانی اور ایک اصول پرست شخصیت کے طور پر کہ جس نے زندگی بھر آپ نے اس قائم رہے اور چلے اور سختیاں برداشت کیں مگر سمجھوتہ نہیں کیا برسی کے موقع پر ان کے صاحبزادے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان رکن قومی اسبمبلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل مینگل قبیلے کے سربراہ سردار اسد اللہ خان مینگل،سردار زادہ میر گورگین مینگل،رکن قومی اسمبلی میر محمد اسلم بھوتانی،رکن قومی اسمبلی عبدالکریم جوکیو سردار شہباز خان محمد حسنی،میر علی حیدر محمد حسنی،میر راحمین محمد حسنی،سردار نصیر احمد موسیانی،کراچی سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ایڈوائزر ڈاکٹر شہزاد شہید نواب امان اللہ زرک زئی کے صاحبزادے میر شہزاد خان زہری،سردارعلی محمد قلندرانی،سردار زادہ عرفان بھوتانی،اراکین صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی حاجی احمد نواز بنگلزئی میراختر حسین لانگو، بابو رحیم مینگل سینیٹر قاسم رونجو۔میر فرحان بھوتانی۔ملک اسد سکندر بیرسٹر جہانذیب رونجو میرسراج لہڑی۔جمیل بلوچ۔چنگیز گچکی۔ اورنگزیب مینگل رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری۔ میر محمد اکبر مینگل کمشنر قلات ڈویژن ڈپٹی کمشنر خضدار بی این پی کے سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ۔حاجی عبد الباسط لہڑی سابق صوبائی وزیر معدنیات میر عبدالرحمن مینگل چیئرمین لال جان بلوچ واجہ قاسم دشتی۔بی این پی کراچی ڈویژن کے صدر حمید ساجنا۔بی این پی حب کے رہنما بشیراحمد مینگل۔مولانا عبدالصبور مینگل۔میر حمل حملزئی۔بی این پی خضدار کے صدر شفیق رحمان ساسولی جنرل سیکریٹری عبدالنبی بلوچ سفر خان مینگل صادق غلامانی۔ایکسین واپڈا سیف اللہ۔ڈپٹی کمشنر خضدار الیاس کبزئی۔شکیل بلوچ۔جمال خان مینگل جسٹس ریٹائرڈ عبدالقادر مینگل ڈاکٹر عبدالقدوس کرد۔میر نورالحق گزگی صدیق موسیانی صحافی ندیم گرگناڑی سمیت سیاسی و قبائلی شخصیات نے شرکت کی تحصیل وڈھ کی تمام مدارس میں قرآن خوانی کرائی گئی اجتماعی دعا قاضی جہلاوان جمعیت علماء اسلام تحصیل وڈھ کے امیر مولانا عبدالکبیر مینگل نے کی۔دریں اثناء سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات و علماء کرام نے راہشون بلوچ قوم پرست رہنما مینار بلوچ سردار عطا اللہ خان مینگل کی مزار پر حاضری دی اور دعا فاتحہ کی۔