بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین کیساتھ حکومت کا رویہ رست نہیں،بلوچستان ملازمین اتحاد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ملازمین اتحاد کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کی تادم مرگ بھوک ہڑتال اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی حمایت میں کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سبزہ زار سے خواتین اساتذہ کمسن بچوں ملازمین اور مزدوروں کی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ملازمین اتحاد کے سربراہ خان زمان نے کی احتجاجی ریلی میں بلوچستان ملازمین اتحاد کے رہنماء قاسم خان منیر بلوچ،ستار خان کریم ریکی،عابد بٹ،دین محمد محمد حسنی،ماسٹر خدائے رحیم،بابو لاشاری،فضل محمد یوسفزئی،طارق خان یوسفزئی و دیگر مزدور و ملازم رہنماء شریک تھے۔احتجاجی ریلی کے شرکاء جی ٹی اے بی آئینی بلوچستان کے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ چوک جناح روڈ سے ہوتے ہوئے منان چوک پہنچے جہاں زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اساتذہ تنظیموں ملازمین اور مزدور یونینز اور فیڈریشنوں کے درجنوں کارکنوں نے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان کے تا د مرگ بھوک ہڑتالی اساتذہ کی حمایت اور انکے مطالبات تسلیم کرنے بلوچستان حکومت کی سرد مہری اور ملازم دشمن فیصلوں کیخلاف نعرے بازی کی۔منان چوک پر احتجاجی مظاہرین سے خان زمان قاسم خان،کامریڈ نذر مینگل،جی ٹی اے بی آئینی کی خواتین اساتذہ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کے مطالبات کے حل تک جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین کیساتھ حکومت کا رویہ رست نہیں قوم کے معمار وں کے جائز مطالبات تسلیم ہونے تک بلوچستان کے مزدور اور ملازمین چین سے نہیں بیٹھیں گے بروز سوموار دوبارہ احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور حکومت کی جانب سے مطالبات کا نوٹیفکیشن ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے