عمران خان تو سستی چیزیں بھی نہیں چھوڑتے،مریم نواز
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر دلچسپ تبصرہ کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے ان کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کردی۔اس موقع پر عدالت کے باہر صحافیوں نے عمران خان سے گفتگو کی کوشش کی۔ عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’میں ہر روز زیادہ خطرناک ہوتا جارہا ہوں‘۔
صحافی نے عمران خان کی اہلیہ پر معروف تاجر سے ہیروں کا ہار لینے کے الزام سے متعلق پوچھا تو عمران خان نے مزاحاً جواب دیا کہ ہیرے بڑے سستے ہوتے ہیں کوئی مہنگی چیز کی بات کرو۔عمران خان کے اس بیان پر مریم نے طنزیہ ٹوئٹ کیا کہ یہ سستی چیز بھی نہیں چھوڑتے۔