طوفانی بارشوں نے بلوچستان کا زراعت،مال مویشی،معیشت،مواصلاتی نظام تباہ کرکے رکھ دیا،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ طوفانی بارشوں نے بلوچستان کا زراعت،مال مویشی،معیشت،مواصلاتی نظام تباہ کرکے رکھ دیا حکومت متاثرین کو بروقت امداددینے میں ناکام،تباہی وبربادی رپورٹس واندازوں سے بہت زیادہ ہے حکومتی امداد،ریلیف ورک اب بھی اعلانات تک محدود ہے جماعت اسلامی متاثرین کے مسائل پریشانیوں کو اجاگراور حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کر تی رہیگی۔گیس بجلی پانی نیٹ کی بحالی میں حکومت کا ناکام ہونا لمحہ فکریہ ہے۔جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن بلاتفریق رنگ نسل اورزبان ہر علاقے میں ریلیف کام کر رہی ہے مخیر حضرات تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ دنوں قلعہ سیف اللہ کے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین وذمہ داران سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومتوں میں شامل پارٹیاں بھی عوام کی خدمت،متاثرین کو ریلیف دینے میں خاموش تماشائی کاکردار ادا کر رہی ہے حکومتی پارٹیوں کی جانب سے منظور نظر افراد علاقے میں ریلیف ورک اور دیگر کو نظر اندازکرنا حقیقی متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ بعض حکومتی اداروں، افراد وتنظیموں نے سیلاب کو کاروباربناکر ریلیف ورک،امدادی سامان میں کرپشن کو عادت بنادیا ہے۔امدادی سامان میں بے ایمانی،بدعنوانی اورعوام کو لوٹنامنافع نہیں تباہی وبربادی اورمستقل نقصان کا سوداہے ہفتہ دس دن گزرنے کے باوجود گیس بجلی فون انٹرنیٹ کی عدم بحالی حکومتی ناکامی ہے۔حکومت انٹرنیٹ،گیس،بجلی،پانی،ٹیلیفون فوری بحال کریں الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی نے صوبہ بھر کے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی امدادوریلیف ورک اوربحالی کی سرگرمیاں تیز کردی ہے ہر علاقے کے مخیر حضرات، تاجر برادری،سیاسی سماجی ورکرز، انسانیت کی بے لوث خدمت کیلئے ہماراساتھ دیں ہم غم سمیٹنے خوشیاں بانٹنے والے سب کے ساتھی ہیں۔کوئٹہ کے شہری حکومتی نااہلی کا شکار منتخب نمائندے غافل اورمنظرسے غائب ہوگیے ہیں۔پی ٹی آئی وپی ڈی ایم جماعتیں ایک دوسرے کو گالیاں،الزامات دینے، بارلینے کے بجائے متاثرین وعوام کی خدمت پردیانت داری وایمانداری سے توجہ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے