بلو چستان میں کوروناوائرس کے 2 نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کور وناوائرس کے2نئے کیسز رپورٹ،متاثرین کی تعداد 35949ہوگئی۔ محکمہ صحت کے کو روناوائرس آپریشن سیل کی جا ری کر رپورٹ کے مطابق صوبے4اضلاع سے 260افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ52افراد کے نتائج آنا با قی ہیں جبکہ صوبے میں کوروناوائرس کے رپورٹ ہو نے والے کیسز کی تعداد 17 ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے شکار2مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یا ب ہو نے والوں کی تعداد35554ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائر کی شرح 0.77ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کوروناوائرس کے 378اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے