انجینئر عبدالکریم جمالی سے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی کی ملاقات، بجلی کی موجودہ صورتحال اور بحالی سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی موجودہ صورتحال اور بحالی سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اور رکن قومی اسمبلی نے متاثرہ علاقوں کو بجلی بحالی کیلئے کیسکوکے افسران اور عملہ کی کارکردگی کو سراہااور اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی نے نوابزادہ خالد خان مگسی کی کیسکواہلکاروں کے ساتھ تعاون پر اُن کاشکریہ اداکیا۔