وندرمیں سمندر سے کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش برآمد

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) ضلع لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر کے علاقے بریدہ کیمپ کے قریب ایدھی رضاکاروں نے سمندر سے کئی روز پرانی مسخ شدہ ایک لاش برآمد کرلی۔ایدھی زرائع کے مطابق ضلع لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر کے علاقے بریدہ کمیپ کے قریب ایدھی رضاکاروں کو لاش کی اطلاع پر وہاں پہنچ کر سمندر سے کئی روز پرانی مسخ شدہ ایک لاش برآمد کرلی۔نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے رورل ہیلتھ سینٹر وندر منتقل کردیا گیا۔لاش کی شناخت نہ ہوسکی البتہ ڈاکٹروں کے مطابق متوفی کی عمر 35 سال سے 40 ہے۔ضروری کاروائی کے بعد وندر پولیس نے نعش ایدھی کے حوالے کردی جنہوں نے لاش سرد خانہ کراچی منتقل کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے