لالا یوسف خلجی نے اپنی ذاتی مصروفیات کی بناء پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما لالا یوسف خلجی نے اپنی ذاتی مصروفیات کی بناء پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کوردیا۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ وہ گزشتہ طویل عرصے سے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے اور ایک کارکن کی حیثیت سے کام کررہے تھے اب ذاتی مصروفیات کی بناء پر وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں تاہم بق صدر مملکت آصف علی زرداری انکے ذاتی دوست ہیں وہ دوستی آئندہ بھی برقرار رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان امن جرگے کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت جاری رکھیں گے۔