قلات ، پی ایچ ای حکام کی نارواسلوک پرپانی کی عدم فراہمی عوام سراپا احتجاج

قلات(ڈیلی گرین گوادر) پی ایچ ای حکام کی ناروا سلوک پر پانی کی عدم فراہمی پر عوام سراپا احتجاج بن گئے، بچوں نے پانی دو پانی دو کے نعرے لگائے، پس شہر، روشہر، مسلم محلہ، پرانا بابو محلہ ، فیصل کالونی، بلوچ کالونی نے مکینوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے سے بجلی نہیں، قلات کی لاکھوں کی آبادی کیلئے پی ایچ ای نے صرف ایک واٹرسپلائی پر جنریٹر رکھ کر پانی فراہم کررہی ہے، مگر چیک اینڈ بیلنس نہیں کہ واٹر ٹینکرز پانی لوڈ کرکے کہاں لے جاتے ہیں، سفارشی بنیادوں پر پانی فراہم ہورہی ہے، دو دو دن سے انتظار کرکے لائن میں کھڑے مکین پانی سے محروم ہیں، گھروں میں پینے کے علاوہوضو تک پانی دستیاب نہیں، لوگوں کی شکایات ہیکہ قلات میں محکمہ پی ایچ ای ایک درجہ چہارم کے ملازم کے ہاتھوں یرغمال ہیں لاکھوں کی آبادی کو ایک واٹرسپلائی سے پانی فراہمی ناممکن ہے، ہر کِلی محلے میں سرکاری واٹرسپلائی موجود ہے اگر یہی جنریٹر ہر کلی کے واٹر سپلائی اسٹارٹ کرکے دو دو گھنٹے پانی فراہمی ہو تو ہر مذکورہ کلی میں تین دن پانی دستیاب ہوسکے گی عوام کا کہنا ہیکہ ڈپٹی کمشنر قلات مہراللہ بادینی نوٹس لیکر پی ایچ ای حکام کو بجائے ایک واٹر سپلائی چلانے کا ہر کلی میں دو دو گھنٹے جنریٹر چلانے کیلئے احکامات جاری کرے تاکہ یہ بحران کسی حد تک کنٹرول ہوسکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے