بولان، پیرغائب میں132kVڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے 3 ٹاوروں میں سے 2 ٹاورز کی مرمت کاکام مکمل ہوگیا ہے، کیسکو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ بولان کے علا قے پیر غائب میں سیلاب کے باعث گرے ہوئے132kVڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے تین ٹاوروں میں سے 2ٹاورز کی مرمت و تنصیب کاکام مکمل ہو گیا ہے جبکہ تیسرے پر کام جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ کیسکو کے جی ایس او اور جی ایس سی کی انتھک محنت اور کو ششوں کی بدولت بولان کے علا قے پیر غائب میں سیلاب کے باعث گرے ہوئے132kVڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے تین ٹاوروں میں سے 2ٹاورز کی مرمت و تنصیب کاکام مکمل ہو گیا ہے۔امید ہے کہ جمعہ کی دو پہر تک 132kVڈبل سرکٹ پرکام مکمل کرکے اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی جسکے بعد اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی بحالی کے بعد کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام متاثرہ اضلاع کے علاقوں کو کافی ریلیف ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے