بلوچستان کے ضلع قلات میں 4 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ

قلات(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ ہوئی۔زلزلہ کے جھٹکے بلوچستان کے وسطی شہر قلات اور گردونواح میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 34 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز قلات سے 15 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے