بلوچستان ملازمین اتحاد کی اساتذہ کے مطالبات کی حمایت میں ریگل چو ک اور منان چوک پر احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ملازمین اتحاد کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان کے مطالبات کی حمایت میں سینکڑوں ملازمین اساتذہ کلرک ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور مزدوروں کی یونینز کی عظیم الشان احتجاجی ریلی کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے نکالی گئی جس کی قیادت ملازمین اتحاد کے سربراہ خان زمان نے کی احتجاجی ریلی میں عبداستار خان منیر احمد بلوچ خیر محمد شاہین کلیم اللہ ریکی محمد عمر جتک محمد حسن بلوچ دین محمد محمد حسنی عابد بٹ ملک وحید کاسی فضل محمد یوسفزئی بابو لاشاری اور دیگر رہنما۶ اورمزدورو ملازمین شریک تھے احتجاجی ریلی ریگل چوک جناح روڈ منان چوک پر احتجاجی مظارے کرتے ہوئے واپس کیمپ پہنچی مظاہرین نے تمام راستے اساتذہ کی اپ گریڈیشن پرموشن اور مطالبات کی حمایت میں زبردست نعرے بازی کی اور بلوچستان حکومت کی سرد مہری اور ملازم دشمن رویہ کی شدید مزمت کی گئی۔منان چوک پر احتجاجی مظاہرین سے خان زمان منیر احمد بلوچ عبداستار خان کلیم اللہ ریکی عابد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ملازمین اتحاد اپنا پر امن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان کے مطالبات کی حمایت میں احتجاج کے سلسلے کو بلوچستان بھر میں وسعت دینے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔ بلوچستان حکومت محکمہ تعلیم کے اعلی حکام کی ہٹ دھرمی اور وزیر اعلی کی عدم توجہ کی وجہ سے تا دم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کی زندگیاں داؤ پر لگ چکی ہیں اساتذہ کو کیمپ میں طبی امداد دی جارہی ہے تا دم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کو کچھ بھی ہوا اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ رہنماؤں نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم اپنے سیاسی عمل کو حلقے کے علاوہ اپنی وزارت سے جڑے ملازمین و اساتذہ کے مسائل کے پر صرف کریں تاکہ بلوچستان میں فروغ تعلیم کیلئے اساتذہ کے اہم کردار کو تسلیم کیا جائے۔ معاشی طور پر خوشحال اساتذہ ہی قوم کے ہنر مند معماروں کی بہتر تربیت کا واحد ذریعہ ہیں مگر بلوچستان میں اساتذہ حکومت کی غلط اور بلا جواز پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو اپ گریڈیشن دیگر صوبوں کے اساتذہ کو مل رہی ہیں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان نے بھی صوبے کے اساتذہ کیلئے ایسی ہی اپ گریڈیشن اور مراعات کا مطالبہ کیا ہے جو فیصد جائز ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ اساتذہ کے مطالبات کے حل کیلئے پر امن احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔بروزجمعہ 2 ستمبر کو گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان کے بھوک ہڑتالی کیمپ سے احتجاجی ریلی دن گیارہ بجے نکالی جائے گی اور پر امن احتجاج کیا جائے گا تمام اساتذہ تنظیمیں ملازمین و مزدوروں کی یونینز بر وقت شرکت یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے