اس جج کو سزا ہونی چاہئے جس نے عمران خان کی شان میں گستاخی کی،مریم نواز
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس جج کو توہین کی سزا ہونی چاہئے جس نے عمران خان کی شان میں گستاخی کی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو فراہم کردہ ڈھیل اور سہولیات سے اور کچھ ثابت ہو یا نہ ہو، لیکن نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے ہونے والی ناانصافیاں اور زیادتیاں ایک بار پھر پوری قوم کے سامنے عیاں ہو گئیں۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اصل میں توہین کی سزا جج زیبا صاحبہ کو ہونی چاہیے، جنہوں نے انصاف کر کے عمران خان کی شان میں گستاخی کی تھی۔