پولیس کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے 6 مقامات پرامدادی طبی ریلیف کیمپ قائم کئے ہیں، ڈی آئی جی پولیس

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر) اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس کی جانب سے سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئٹہ کے 6 مختلف مقامات پر امدادی طبی ریلیف کیمپ قائم کئے ہیں جہاں پر لوگوں کو طبی سہولیات اور کھانا فراہم کیا جارہا ہے مخیر حضرات بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے یہ بات انہوں نے تھانہ ہنہ اوڑک میں لگائے جانے والے پولیس کے ریلیف کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایس پی آپریشن کوئٹہ عبدالحق عمرانی اور ایس پی سٹی شفقت جنجوعہ، ایس ایچ او تھانہ ہنہ گل محمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات اور کھانا فراہم کرنے کے لئے پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت کوئٹہ کے 6 علاقوں جس میں ہنہ اوڑک، نواں کلی، کچلاک، سریاب، مشرقی بائی پاس، بھوسہ منڈی اور دیگر علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کئے ہیں جہاں پر سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات، کھانا اور پانی فراہم کیا جارہا ہے ہمیں سول انتظامیہ اور ایم ایس کوئٹہ کی جانب سے ادویات فراہم کی گئی ہے مذکورہ کیمپوں میں خواتین کے لئے الگ کیمپ لگائے جارہے ہیں جہاں پر میل اور فی میل ڈاکٹر، ادویات موجود ہیں ہم نے یہ کیمپ قائم کرکے لوگوں کو سہولیات دے رہے ہیں متاثرین کی دیگر مشکلات کے حوالے سے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر سمیت متعلقہ حکام کو آگاہ کریں گے۔ مخیر حضرات اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور یہ کیمپ متاثرین کی بحالی تک رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کی مشکلات کا خیال رکھیں اور اسی لئے ہم نے یہ اقدام اٹھایا ہے کہ اس طرح معاشرے کے دیگر طبقات عوامی نمائندوں اور لوگوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ مصیبت میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کی جاسکے۔ریلیف کیمپ میں موجود ڈاکٹر عابد کاسی نے بتایا کہ ہنہ اوڑک اور ملحقہ علاقوں سے سیلاب متاثرین علاج کی غرض سے آرہے ہیں جنہیں مختلف تکالیف کا سامنا ہے اور ان کی بیماری کی تشخیص کرکے انہیں ادویات فراہم کی جارہی ہے محکمہ صحت کی جانب سے جو ادویات فراہم کی گئی ہے اس سے لوگوں کی مدد کی جارہی ہے اس کے علاوہ ہمیں اینٹی بائیوٹک اور ملٹی وٹامنز کی ادویات مل جائیں تو یہ بھی آنے والے مریضوں کے لئے سود مند ہوں گی اور انہیں فائدہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے