لورالائی، بارشوں کے باعث کوارٹر کی چھت گر نے سے ریٹائرڈپو لیس اہلکار جاں بحق

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) لورالائی میں بارشوں کے باعث کوارٹر کی چھت گر نے سے ریٹائرڈپو لیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر لو رالائی کے مطابق گزشتہ شب لو رالائی میں بار ش کے باعث پو لیس لائن میں واقعہ کچے کوارٹر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ریٹائر ڈپو لیس ہیڈ کانسٹیبل محمد ادریس زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسا۔پو لیس نے لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے