سردارعطاء اللہ مینگل کی پہلی برسی کی مناسبت سے 2ستمبر کو کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی سیمنار منعقد ہوگا،غلام نبی مری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں بی این پی کوئٹہ کے یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز، ضلعی کونسلران، اور پارٹی کارکنوں کو ھدایت کی ہے جبکہ قوم وطن دوست، ترقی پسند، روشن خیال عوام سے اپیل کی کہ بی این پی اور بی ایس او کوئٹہ کے زیر اہتمام عظیم بزرگ بلوچ قوم وطن دوست ترقی پسند سیاسی رہنما اور قومی راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کے پہلی برسی کے مناسبت پر بروز جمعہ 2 ستمبر 2022 سہ پہر 3:00 بجے پریس کلب کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے اس خطے کے عظیم سیاسی رہنما سردار عطاء اللہ خان مینگل کے جدوجہد قربانیوں اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرے کہ جنہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچ عوام محکوم مظلوم قوموں اور کچلے ہوئے طبقات کے بنیادی غصب شدہ حقوق کی حصول کیلئے وقف کرتے ہوئے جدوجہد میں گزاری اور اسکے پاداش میں طویل ترین قیدوبند کے صعوبتیں برداشت کی جلاوطنی اختیار کیا اپنے لخت جگر کی قربانی دینے تک گریز نہیں کیا اور طرح طرح کے اذیتوں، تکالیف زہینی کیفیت سے دوچار ہونے والے واقعات اور حالات کی پرواہ کیے بغیر ثابت قدمی مستقل مزاجی خندہ پیشانی سے اپنے نظریہ حصولوں پر کاربند رہ کر ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹھے اور نہ آمر و استحصالی غیر جمہوری قوتوں کے سامنے سرء خم تسلیم کیا راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل اس اکیسویں صدی کا اس خطے کے نیشنلزم قوم وطن دوستی، ترقی پسند،روشن خیالی،سیاست اور جدوجہد کے عظیم علمبردار رہنما تھے جنہوں نے بلوچ قوم اور محکوم قوموں کی واق و اختیار حق حکمرانی کی جدوجہد کے ایک توانا اور موثر آواز تھے جنہوں نے نیشنلزم کی سیاست کو کمزور ہونے نہیں دیا سردار عطاء اللہ خان مینگل کی جدوجہد بلخصوص قوم وطن دوستی کے نظریے سے لیس سیاسی کارکنوں کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے انکی مشن سوچ و فکر اور نظریے کو فروغ دینا اور آگے بڑھانا سیاسی کارکنوں کے فرائض میں بنیادی اہمیت رکھتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے