دفعہ 144 کی خلاف ورزی،اسد قیصر کی ضمانت منظور

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی۔ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرمقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔فاضل عدالت نے5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 7 ستمبر تک اسد قیصر کی ضمانت منظورکرلی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے