خضدار،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر حادثہ پک اپ گاڑی اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

حادثے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا جب کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے