بارش سے متاثرہ کسی بھی شخص کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا،عبد الحمید زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر چمن عبد الحمید زہری نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے تمام متاثرین کو ٹینٹ کھانا اور دیگر سہولیات فوری فراہم کی جائیں گی، بارش سے متاثرہ کسی بھی شخص کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔اان خیالات کا اظہار انہوں نے متاثرین میں راشن تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ فوری متعلقہ علاقوں کا دورہ کر کے ٹینٹ اور دیگر سہولیات فراہم کریں اور بارش متاثرین کی شکایات پر کسی بھی کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چمن کے مضافاتی علاقوں میں حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظام?ہ کے جانب سے ریلیف اور راشن پنچانے کاکام تیزی سےجاری ھے۔ انہوں نے چمن کے دور دراز پہاڑی علاقے کلی ہلکی بوغرہ میں متاثرین میں راشن تقس?م کی واضح رہے کہ ہلکی بوغرہ میں حالیہ طوفانی بارشوں نے تباہی مچائی تھی۔ ڈپٹی کمشنرکے ہدایت پر لیویز میجررسالدار حاجی عبدالبصیر نے تمام بند راستے کو ٹریفک کیلے بحال کردیا ھے۔ڈپٹی کمشنر چمن کی نگرانی میں ریلیف اور سروے کاکام تیزی سے جاری ھے اور متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کا رخ موڑنے کے لئے ٹریکٹرز اور بلڈوزر کو بھی استعمال کیا جارہا ھے. ریلیف کے کام اور امرائ سامان کی فراہمی پر علاقے کے متاثرین نے ڈپٹی کمشنر ن عبدالحمید زہری کا شکریہ ادا کیا جس نے دن رات ایک کرکے تمام بند راستے کھول دیے گئے ہیں اور متاثرین کو راشن پہنچایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی حکومت نے متاثرین کے لیے ہنگامی بنیادوں پر میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں متاثرین کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی لا پرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے