ایران نے عراق کے ساتھ سرحد بند کر دی، پروازیں بھی معطل

تہران(ڈیلی گرین گوادر)ایران نے عراق کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی، پروازیں بھی معطل، حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ عراق کے سفر سے گریز کریں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز بغداد میں مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے صدارتی محل پر حملہ کیا اور مخالفین سے جھڑپیں جاری رہیں جس میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاکھوں ایرانی شہری عراق کے شہر کربلا میں اربعین کے موقع پر جاتے ہیں، رواں برس اربعین 16، 17 ستمبر کو ہوگا۔ایران کے نائب وزیر داخلہ ماجد میر احمدی نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے ساتھ سرحد بند کی جاچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر، ایرانی شہریوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اگلے اعلان تک عراق کا سفر نہ کریں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق موجودہ بدامنی کے سبب ایران نے عراق کے لیے تمام پروازیں بھی روک دی ہیں۔ایران کی ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر افسر نے کہا کہ ہم بغداد کے ایئرپورٹ پر موجود ایرانی شہریوں کو ملک واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ بھیجنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے